Bihari Seekh Kabab Recipe In Urdu

بہاری سیخ کباب بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Bihari Seekh Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bihari Seekh Kabab is a Gosht Ke Kabab, and listed in the meat kebab aur gost kabab. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Bihari Seekh Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت ایک کلو
پیاز ایک عدد
پپیتا ایک چھٹانک
کری پاؤڈر تین ٹی اسپون
نمک حسب پسند
سرخ مرچ دو ٹی اسپون
دہی دو ٹی اسپون
سرسوں کا تیل آدھ پاؤ
گرم مصالحہ دو ٹی اسپون
ادرک ایک ٹکڑا چھوٹا سا
لہسن ایک عدد گھٹی
ترکیب:
گوشت کے پسندے بنا لئے جائیں۔ اس کے بعد گوشت میں پپیتا، نمک، تیل اور دہی ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں۔ پھر پورا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملیں۔ دس منٹ تک ملتے رہیں۔ آدھے گھنٹے تک گوشت کو یوں ہی رکھ دیں۔ سیخ میں گوشت کو پرو کر کوئلے کی ہلکی آنچ پر سینکیں۔ پھر اس کو آہستہ آہستہ پکاتے رہیں۔ جب کباب سرخ ہو جائیں توہلکا ہلکا گھی گھی بگھار لیں اور سلاد کے ساتھ تناول کر یں۔ بہاری سیخ کباب آپ مرغی کے گوشت سے بھی بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ پکوان

(3161) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gosht Ke Kabab - مزید گوشت کے کباب

More Recipes - مزید تراکیب