Chicken Cucumber And Mushroom Recipe In Urdu

چکن ، کھیرے اور کھنبیں بنانے کی ترکیب

Chicken Cucumber And Mushroom Recipe In Urdu

اشیاء:۔
چکن کا سینہ ایک عدد
کھیرے کی پھانکیں چھ عدد
گول کھنبیں ایک ڈبہ
مکئی کا آٹا دو چھوٹے چمچے
سویا بین تیل تین بڑے چمچے
چینی ڈیڑھ چھوٹا چمچہ
یخنی دو بڑے چمچے
سویا چٹنی ایک بڑا چمچہ
ترکیب:۔
چکن اور کھیرے کے ایک ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں۔ چکن کو نمک اور مکئی کا آٹا لگا ئیں۔ دو بڑے چمچے تیل چھوٹی کڑاہی میں گرم کریں۔ پھر اس میں چکن شامل کریں۔ درمیانے درجے کی آنچ پر نصف منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد باقی تیل ساس پین میں ڈالیں۔ گرم ہونے پر کھیرے اور کھنبیں اس میں ڈال دیں اور نصف منٹ تک فرائی کریں۔ تمام اشیا اور مسالحے بھی ڈال دیں۔ پھر چکن میں شامل کر دیں اور سب کو ایک منٹ تک فرائی کریں۔

متعلقہ پکوان

(3053) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Vegetables - مزید چکن مختلف سبزیوں کے ہمراہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Cucumber And Mushroom, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Cucumber And Mushroom is a Chicken Vegetables, and listed in the Chicken aur Sabzi. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.