Bakray K Paye Recipe In Urdu

بکرے کے پائے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Bakray K Paye, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bakray K Paye is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 480 minutes and it serves upto 10 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Bakray K Paye Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

480 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

10 افراد

کیلوریز‎

350 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کے پائے چار عدد
2 سری ایک عدد
3 گھی آدھا پاوٴ
4 نمک بیس گرام
5 سرکہ ایک چوتھائی کپ
6 سرخ مرچ سترہ عدد
7 خشک دھنیا بیس گرام
8 ہلدی دس ملی گرام
9 لہسن دو گڈیاں
10 پیاز آدھا پاوٴ
11 دہی ایک پاوٴ
12 گرم مصالحہ دس گرام (پسا ہوا)
13 ہری مرچ دو تا چار عدد (کٹی ہوئی)
14 ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا)
15 پانی حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سری سے مغز علیحدہ کر کے باقی تمام گوشت کو الگ رکھ لیں
  2. 2 پیاز کاٹیں اور اسے گھی میں تل کر علیحدہ نکال لیں
  3. 3 اب نمک، دھنیا ، سرخ مرچ، لہسن کی آدھی مقدار، ہلدی اور پیاز کا مصالحہ پیس لیں
  4. 4 نمک اور بقیہ لہسن کے جوے تھوڑے سے پانی میں ملا کر رکھ لیں
  5. 5 گھی میں پسا ہوا گرم مصالحہ بھونیں
  6. 6 جب یہ خوب لال ہو جائی اور گھی چھوڑنے لگے تو اس میں سرکہ، گوشت مع مغز اور پانی ڈال دیں
  7. 7 جب تھوڑا بھن جائے تو نمک اور لہسن کا پانی ڈال کر پکائیں
  8. 8 پھر دہی ڈال کر بھونیں اور گلانے کے لئے پانی ڈال کر چھ سے ساتھ گھنٹے تک پانی ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  9. 9 تیار ہونے پر گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرادھنیا اور ادرک ڈال کر شروع کریں

متعلقہ پکوان

(3169) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب