Gobhi Lobia Aur Badam Ka Salad Recipe In Urdu

گوبھی لوبیا اور بادام کا سلاد بنانے کی ترکیب

Gobhi Lobia Aur Badam Ka Salad Recipe In Urdu

اجزاء:
سر خ لوبیا 185گرام
سفید لوبیا 90گرام
گوبھی 375گرام
سلادکے پتے آدھی گٹھی
چھلکا اترے ہوئے بادام 60گرام
پیاز چھلے ہوئے آدھا
ڈریسنگ کے لئے:
زتیون کا تیل 5کھانے کے چمچ
سفید سرکہ 3کھانے کے چمچ
براؤن شوگر ایک چٹکی
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیار کرنے کا طریقہ:
سفید اور سرخ لوبیے کو علیحدہ علیحدہ برتنوں میں رات پھر بھگو کر رکھیں ، صبح ہونے پر انہیں نکال لیں اور علیحدہ علیحدہ برتنوں میں تازے پانی کے ہمراہ ڈال کر ڈھانک کر رکھ دیں ۔پھر انہیں کھولتے ہوئے پانی میں دس منٹ تک ابالیں ۔پھر آنچ کو دھیما کر دیں اور گلنے تک آہستہ آہستہ پکنے دیں ۔ پونہ گھنٹہ سرخ لوبیا اور بارہ منٹ تک سفید لوبیے کو پکائیں ۔ اس کے بعد انہیں برتنوں سے نکال کر خشک ہونے پر ایک ٹرے میں ڈال دیں ۔ایک برتن میں پانی لے کر اس میں گوبھی کو دومنٹ تک اُبالیں پھر نکال کر خشک ہونے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ خشک ہونے پر اسے لوبیے والی ٹرے میں ڈال دیں ۔اب سلاد کے پتوں کو مناسب سائز میں کاٹ کر ٹرے میں ڈال دیں اس کے بعد پیاز اور بادام بھی ٹرے میں ڈال دیں۔

متعلقہ پکوان

(4556) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Beans Aur Phaliyan Salads - مزید بینز اور پھلیوں کے سلاد

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Gobhi Lobia Aur Badam Ka Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gobhi Lobia Aur Badam Ka Salad is a Beans Aur Phaliyan Salads, and listed in the Phaliyan and beans salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.