Keema Aloo Recipe In Urdu

قیمہ بھرے آلو بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Keema Aloo, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Aloo is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Keema Aloo Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
آلو ڈیڑھ کلو
بیسن چھ ٹیبل اسپون
نمک حسب پسند
مرچ حسب پسند
پیاز ایک عدد
انار دانہ تھوڑا سا
گھی ایک پاؤ
ترکیب:
آلو چھیل لیں۔ تیز چھری یا چاقو سے آلو کا اندرونی گودا نکال لیں یہ احتیاط رکھیں کہ آلو کے اطراف کا کنارا موٹا رہنا چاہیے۔ یعنی آپ اس کا گودا نکال کر اسے اندر سے کھوکھلا کر لیں۔ پیاز باریک کاٹ کر تھوڑے سے گھی میں بادامی کر لیں۔ اس پیاز میں قیمہ ڈال دیں۔ قیمے میں نمک، مرچ، انار دانہ، شامل کرکے خوب بھونیں۔ پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گھی چھوڑ دے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب کھوکھلے آلوؤں میں قیمے کا آمیزہ بھر یں۔ بیسن میں تھوڑا سا نمک و مرچ ملا کر گاڑھا گاڑھا گھول لیں۔ آلو میں قیمہ بھرنے کے بعد بیسن آلو کے منہ پر لگا دیں تاکہ قیمہ باہر نہ نکل سکے۔ کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور اس میں آلوؤں کو تل لیں۔ جب آلو سرخ ہو جائیں تو نکال لیں۔ ان قیمہ بھرے آلوؤں کو سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔ یہ لذت اور غذائیت سے بھر پور ثابت ہوں گے۔ان کی تیاری میں جو چند اہم باتیں ہیں وہ از بر کر یں۔ پہلی بات بیسن صرف آلو کے منہ پر لگانا چاہیے۔ پورا آلو بیسن میں نہ ڈبو یا جائے۔ دوسری بات آپ چاہیں تو قیمے میں ادرک اور لہسن حسب ذائقہ پیس کر ڈالیں۔ قیمے میں ٹماٹر، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کیا جا سکتا ہے۔ سلاد کے لئے پیاز، ٹماٹر، سلاد کے پتے اور کشمیری مرچیں استعمال کر یں۔ آلو بڑے بڑے لینے چاہیں۔

متعلقہ پکوان

(3695) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب