Lemon Achar Recipe In Urdu

اچار لیموں بنانے کی ترکیب

Lemon Achar Recipe In Urdu

اشیاء:
لیموں (کاغذی ) ایک کلو گرام
سرسوں کا تیل دو کلو گرام
سبز مرچ ایک کلو گرام
کلونجی 50 گرام
سونف 50گرام
میتھرے 50 گرام
ہلدی 50گرام
نمک آدھا کلو گرام
سرخ مرچ حسب پسند
ترکیب:
لیموں کو 2یا 4 ٹکڑوں میں کاٹ لیا جائے اور پھر انھیں نمک لگا کر ایک دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیا جائے۔ اگلے دن ان کا پانی نچوڑ لیا جائے اور سبز مرچوں کو دھو کر اچھی طرح سے خشک کر لیا جائے۔ بھر انہیں درمیان میں سے کاٹ کر اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ اگلے دن لیموں کے ساتھ ساتھ مرچوں کا پانی بھی نچوڑ لیا جائے اور تمام مصالحہ جات تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں ملا دئیے جائیں اور پھر اس مصالحے کو مرچوں میں بھر دیا جائے اور لیموں کے اوپر لگا دیا جائے۔ مرتبان میں لیموں اور مرچیں ڈال کر باقی مصالحہ بھی ڈال دیا جائے اور باقی کا تیل سرسوں بھی شامل کر دیں۔ آٹھ دس دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیں۔ نہایت بہترین اور عمدہ ترین اچار ہو گا ۔ مزے اور چٹخارے سے کھانے کے ساتھ تناول فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(3698) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achar - مزید اچار، مختلف اقسام کے اچار

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Lemon Achar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lemon Achar is a Achar, and listed in the pickle. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.