Mushroom And Bhindi Curry Recipe In Urdu

مشروم اینڈ بھنڈی کری بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mushroom And Bhindi Curry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mushroom And Bhindi Curry is a Bhindi, and listed in the bhindi Okra. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mushroom And Bhindi Curry Recipe In Urdu


ضروری اشیاء:
بھنڈی 1کپ (ٹاف کرکے 1انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
مشروم 1کپ (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
لہسن کے جوے (چوپ کرلیں) 4عدد
ادرک (چوپ کر لیں) 1انچ کا ٹکڑا
تازی لال مرچ 1-2عدد (بیج نکال کر چوپ کرلیں)
پانی کپ
تیل 1کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا 1چائے کا چمچہ
ثابت زیرہ 1چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
سبز الائچی (بیج نکال کر کوٹ لیں) 2عدد
ہلدی پاؤڈر 1چٹکی
ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) 1کپ
ہرا دھنیا (چوپ کرلیں) 2کھانے کے چمچے
کیری کی چٹنی کے لئے:
کیری (بڑے سائز کی) 1عدد
لہسن کا جوا 1عدد
پیاز (باریک چوپ کرلیں) 1عدد
ادرک(چوپ کیا ہوا) 2چائے کے چمچے
تازی لال مرچ 1عدد (بیج نکال کر چوپ کرلیں)
نمک حسب ِ ذائقہ
شکر 1چٹکی
کیری کی چٹنی بنانے کے لئے:
کیری کو چھل کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ بلینڈر میں کیری، لہسن، ادرک،پیاز، لال مرچ، نمک اور شکرڈال کر خوب اچھی طرح پیس کر چٹنی تیار کرلیں۔
سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ اور ثابت دھنیا ڈال کر چمچہ چلائیں اس کے بعد اس میں ہلدی، زیرہ پاؤڈر اور الائچی پاؤڈر ڈال کر 1منٹ تک پکائیں۔بلینڈ کیاہوالہسن ادرک کا پیسٹ، ٹماٹر اورپانی شامل کرکے چمچہ چلائیں اس کے بعد اس میں مشروم اور بھنڈی ڈالیں۔ ایک مرتبہ ابال آ جانے کے بعد آنچ کم کر دیں ار ڈھکن ڈھک کر 5منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر چمچہ چلائیں اور آنچ تیز کرکے 5-10منٹ تک پکائیں۔ چوپ کیاہوا ہرا دھنیا ڈالیں اور سرونگ پلیٹ میں نکالیں۔ مزیدار مشروم اینڈ بھنڈی کری تیار ہے ابلے ہوئے چاولوں اور کیری کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ پکوان

(2302) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Bhindi - مزید بھنڈی پکانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب