Nashpati Yogurt And Maple Sauce Recipe In Urdu - Recipe No. 1000

ناشپاتی دہی اور میپل کی چٹنی کے ساتھ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1000

Nashpati Yogurt And Maple Sauce Recipe In Urdu

اشیاء:
سخت ناشپاتی 6عدد
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
سیب کا رس 1کپ
میپل سیرپ 2کھانے کے چمچ
اراروٹ آدھا چائے کا چمچ
دہی دوتہائی(پون سے تھوڑا کم)
دار چینی 1ٹکڑا
ترکیب:
1۔ناشپاتی کو چھیل لیں خیال رہے کہ ڈنڈے اترنے نہ پائے اس پر لیموں کا رس لگائیں تاکہ اس کا رنگ براؤن نہ ہو ۔
2۔ناشپاتیوں کو دیگچی میں ڈالیں اور سیب کا رس ڈالیں اگر ناشپاتیاں مکمل نہ ڈوبیں تو ٹھنڈا پانی ڈا ل لیں۔
3۔اس میں دار چینی اور لیموں کا چھلکا ڈال کر ابالیں ایک مرتبہ اُبل جانے پر آنچ دھیمی کر دیں اور تقریباََ 30سے40منٹ تک پکنے دیں ۔جب ناشپاتی نرم ہوجائیں تو محلول سے الگ کر لیں۔
4محلول کو ابالتے رہیں یہاں تک کہ آدھا کپ رہ جائے۔
5۔اس محلول میں میپلسیرپ ڈالیں اور مکس کر لیں ۔تھوڑے سے محلول میں اراروٹ مکس کریں اور محلول میں واپس ڈال دیں محلول کر دوبارہ پکائیں جب شفاف اور گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
6۔ناشپاتی کو تین چوتھائی حصہ تک باریک باریک سلائس میں کاٹ لیں خیال رہے کہ کوئی حصہ الگ نہ ہونے پائے کھلے ہوئے حصوں کو پنکھ کی طرح پھیلائیں۔
7۔دو کھانے کے چمچ محلول دہی میں ڈالیں اور ناشپاتی کے تنے کے گرد پھیلائیں باقی سیرپ ساتھ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 132کیلوریز
چکنائی 2.4گرام
جاذب چکنائی 1.43گرام
کولیسٹرول 3.25 ملی گرام
فائبر 2.64گرام

(3160) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fruit Dishes - مزید پھلوں کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Nashpati Yogurt And Maple Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nashpati Yogurt And Maple Sauce is a Fruit Dishes, and listed in the fruit dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.