Piza Cheez Balls Recipe In Urdu

پزاچیز بالز بنانے کی ترکیب

Piza Cheez Balls Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بغیر ہڈی کی بوٹیاں 250گرام
2 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 بھٹے کے دانے آدھی پیالی
5 شملہ مرچ باریک چوپ آدھی پیالی
6 ہری پیاز باریک چوپ آدھی پیالی
7 گاجر باریک چوپ آدھی پیالی
8 سبزوسیاہ زیتون آدھی پیالی
9 کالی مرچ پسی ہوئی آدھائے چائے کا چمچ
10 کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
11 موزریلہ چیز کش کیا ہوا آدھی پیالی
12 چیڈرچیز کش کیا ہوا آدھی پیالی
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چکن کو رتیز آنچ پر فرائی کریں جب چکن گل جائے تو چمچ کی مدد سے چکن کو کچل لیں۔
  2. 2 چولہے سے اتار کر تھوڑی سی ٹھنڈی کرکے چو پ کی ہوئی تمام سبزیاں ،نمک،کالی مرچ اور لال مرچ تمام ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  3. 3 پھر ڈبل روٹی کے سلائسز کو ہلکا سا گیلا کرکے چکن کے آمیزے میں ملادیں اور ساتھ ہی دونوں قسم کی کش کی ہوئی چیز ملا کر بڑے سائز کے بال تیار کرلیں اور تھوڑی تھوڑی چیز بال کے درمیان میں رکھ کر بند کردیں ۔
  4. 4 دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور ان بالز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

متعلقہ پکوان

(943) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cheese Fast Food - مزید چیز سے بنے فاسٹ فوڈ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Piza Cheez Balls, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Piza Cheez Balls is a Cheese Fast Food, and listed in the Fast Food with Cheese. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.