Prawns Noodles Recipe In Urdu - Recipe No. 2605

جھینگا نوڈلز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2605

Prawns Noodles Recipe In Urdu

اشیاء:
مٹر ایک پیالی(ابلے ہوئے)
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
مرغ کی یخنی پیالی
نمک چائے کا چمچہ
سی سیم آئل تین قطرے
تازہ جھینگے کلو گرام
مکھن چھ کھانے کے چمچے
مایونیز سوس پیالی (سوس بنانے کی ترکیب آخر میں دی گئی ہے)
کارن فلور ایک چائے کا چمچہ
خشک نوڈلز ایک پیالی
پسی ہوئی ادرک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
ترکیب:
جھینگے دھو کر خشک کر لیں۔ ادرک ، سرکہ، نمک ،کالی مرچ ،اجینو موٹو اور اسی سیم آئل مال کر جھینگوں پر مل دیں۔ ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ یخنی میں کارن فلور ملائیں۔ مکھن گرم کر یں۔ اس میں جھینگے ڈال دیں۔ یخنی والا کارن فلور بھی جھینگوں پر بکھیر دیں۔ ان کو خوب تلیں۔ نوڈلز ابال کر چھان لیں۔ ڈش میں جھینگے رکھیں۔ پھر مٹر کے دانے ڈالیں اور نوڈلز چاروں طرف بکھیر دیں۔ مایونیز سوس کے ساتھ پیش کر یں۔

(3905) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Prawns Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Prawns Noodles is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.