Royal Kabuli Pulao Recipe In Urdu

رائل کابلی پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Royal Kabuli Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Royal Kabuli Pulao is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Royal Kabuli Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

359 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چاول (صاف کرکے بھگودیں) 1 کلو
2 بکرے کی چانپ 1/2 کلو
3 تیل 750 گرام
4 دہی 1/2 کپ
5 نمک حسب ذائقہ
6 پیاز (تل کر براؤن کرلیں) 1 عدد
7 ادرک (چوپ کرلیں) 2 انچ کا ٹکڑا
8 کشمش (تلی ہوئی) 1/4 کپ
9 لہسن کے جوئے (چوپ کرلیں) 10 عدد
10 بادام (کٹے اور تلے ہوئے) 1/2 کپ
11 پیاز (کٹی ہوئی) 2 عدد
12 لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے
13 ثابت دھنیا 2 چائے کے چمچے
14 زعفران، کیوڑا تھوڑا سا
15 سونف 2 چائے کے چمچے
16 ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
17 ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا
18 پانی 8 کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 چانپوں کو دھو کر اس میں پانی نمک، ادرک، لہسن، پیسٹ، کٹی ہوئی پیاز، دھنیا اور سونف ڈال کر تقریباً 1 گھنٹے تک پکائیں
  2. 2 جب چانپیں گل جائیں تو انہیں نکال کر گرم تیل میں فرائی کرکے ایک پلیٹ میں رکھ لیں
  3. 3 چانپوں کی یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھیں
  4. 4 زعفران اور کیوڑے کو مکس کرلیں
  5. 5 ایک پتیلی میں تیل گرم کریں
  6. 6 ثابت گرم مصالحہ چوپ کیا ہوا ادرک لہسن اور دہی ڈال کر بھون لیں
  7. 7 اس میں یخنی ڈال کر پکائیں
  8. 8 جب اُبال آنے لگے تو بھگوتے ہوئے چاول ڈالیں
  9. 9 5 منٹ تیز آگ پر پکائیں
  10. 10 نمک ڈالیں پھر آگ کم کردیں
  11. 11 جب پانی خشک ہوجائے تو چانپ ڈال کر دم پر رکھیں
  12. 12 ڈش میں پہلے چاول پھر اوپر چانپیں پھر تلی ہوئی پیاز تلی ہوئی کشمش بادام زعفران ملا کیوڑا اور لیموں کا رس ڈال کر سرونگ ڈش میں نکالیں
  13. 13 مزیدار رائل کابلی پلاؤ تیار ہے
  14. 14 دہی رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

متعلقہ پکوان

(5963) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Pulao - مزید بریانی پلاؤ

More Recipes - مزید تراکیب