Tasty Fruit Cake Recipe In Urdu

فروٹ کیک بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Tasty Fruit Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tasty Fruit Cake is a Baked Dish, and listed in the Baked Dishs. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Tasty Fruit Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ 50گرام
سوجی 50گرام
گھی / مکھن 50ملی لیٹر
چینی 50گرام
انڈے چھ عدد
بیکنگ پاؤڈر چائے والا ایک چمچہ
کشمش 15گرام
بادام کی گری 15گرام
پستہ پانچ گرام
بیکنگ کاغذ موٹا حسب ضرورت
ترکیب:
انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر کانٹے سے اتنا پھینٹئے کہ جھاگ سی بن جائے۔ چینی کو باریک پیس کر چھان لیجئے۔ گھی یا مکھن اور چینی کو ملا کر اتنا پھینٹئے کہ دونوں یک جان ہو جائیں۔ میدے میں بیکنگ پاؤڈرملا کر چھلنی میں چھان لیجئے اور اسے چینی اور گھی یا مکھن والے مرکب میں ڈال دیجئے۔ انڈوں کی زردی بھی ڈال دیجئے اور پھینٹ کر یک جان کرنے کے بعد انڈوں کی سفیدی بھی ملا لیجئے۔ کشمش ،بادام اور پستہ بھی باریک کاٹ کر ڈال دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں بیکنگ والا کاغذ بچھا کر اس پر گھی /مکھن لگانے کے بعد تیار شدہ آمیزہ اس کا غذ پر ڈال دیجئے۔ پتیلے کا ڈھکنا بند کرکے چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیے اور آگ کے کچھ کوئلے پتیلے کے ڈھکنے پر بھی رکھ دیجئے۔آدھے گھنٹے بعد سلائی یا تنکا کیک میں چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے اتار لیجئے اگر سلائی یا تنکے کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو پکائیے اور پانچ منٹ بعد اتارلیجئے۔ پتیلے کی بجائے فروٹ کیک کے آمیزے کو ایک پونڈ کے سانچے میں رکھ کر اوون ، تنور یا بھٹی میں بھی پکایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ پکوان

(4155) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baked Dish - مزید بیکڈ اشیاء

More Recipes - مزید تراکیب