Ultay Taway Kay Tikkay Recipe In Urdu

اُلٹے توے کے تکے بنانے کی ترکیب

Ultay Taway Kay Tikkay Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھ سیر
گھی تین چھٹانک
پیاز ایک گٹھی
ادرک ایک ڈلی
لہسن ایک پوتھی
پسی ہوئی لال مرچ تین چٹکی
خشخاش چار چمچ
ترکیب:
گوشت کو پانی سے خوب اچھی طرح دھوئیے۔ پھر ایک صاف کپڑے سے خشک کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کا ٹ لیجئے۔ اب پیاز کے علاوہ باقی سب مصالحے باریک پیس لیجئے اور انہیں گوشت کے ٹکڑوں پر تھوپ دیجئے۔ پیاز کو باریک کترئیے۔ گھی توے میں ڈال کر کڑ کڑائیے اور گوشت کے ٹکڑے اس میں نرم ہاتھ سے ترتیب کے ساتھ رکھئے۔ ان کے اوپر باریک کاٹی ہوئی پیاز ڈالئے اور توے کو کسی برتن سے اس طرح ڈھانپ دیجئے کہ بھاپ باہر نہ نکلے۔ جب چھن چھن کر آواز آنے لگے تو تھوڑا پانی ڈال کر توے کو ایک بار پھر ڈھانک دیجئے تاکہ گوشت بھننے کے بعد گل بھی جائے کچھ دیر بعد یہ پانی خشک ہو جائے گا اگر اس وقت گوشت کے ٹکڑے خوب اچھی طرح گل گئے ہوں تو مزید پانی نہ دیجئے لیکن اگر وہ نہ گلے ہوں ۔ تو اسے دم پر چھوڑ دیجئے چند منٹ بعد یہ گھی چھوڑ دیں گے اب انہیں چولہے سے اتار لیجئے اور روٹی پراٹھے کے ساتھ گرم گرم کھائیے۔ آم کا اچار یا شلجم کا اچار بھی ہو تو لطف آجائے گا۔

متعلقہ پکوان

(2281) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab And Tikka - مزید کباب و تکہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Ultay Taway Kay Tikkay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Ultay Taway Kay Tikkay is a Kabab And Tikka, and listed in the Kebab aur Tikka. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.