Anday Pulao Tips in Urdu - Anday Pulao Totkay - Tip No. 2851

Urdu Totkay Anday Pulao انڈے پلاؤ (Tip No. 2851) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Pulao Recipe In Urdu

انڈے پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2851

اشیاء:
چاول 250گرام
انڈے چار عدد
گوشت 250گرام
پیاز ایک گٹھی درمیانہ سائز
کالی مرچ چار عدد
لونگ چار عدد
چھوٹی الائچی دو عدد
پسا ہوا ادرک دو ٹی اسپون
پسا ہوا لہسن ایک ٹی اسپون
باریک کترا ہوا دھنیا دو ٹی اسپون
باریک کتری ہوئی ایک ٹی اسپون
ہری مرچ ضرورت کے مطابق
مکھن آدھ پیالی
آٹا 8ٹی اسپون
نمک حسب پسند
ترکیب:
انڈوں میں اوپر کی سمت میں ایک چھوٹا سا سوراخ کر کے اس میں سے زردی اور سفیدی نکال لیں۔ یہ کام اس طرح احتیاط سے کیا جائے کہ انڈے کا چھلکا نہ ٹوٹنے پائے۔ پھر اس میں نمک، سبز مرچ، سبز دھنیا کا کچومر ملا کر کھانا کھانے کے کانٹے سے خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر انڈوں کے چھلکوں میں اس محلول کو دوبارہ احتیاط سے بھر کر رکھ دیا جائے۔ اب آٹے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس آٹے سے انڈوں کے سوراخ بند کر دئیے جائیں۔ آٹا زیادہ لگائیں تاکہ سوراخ میں سے انڈہ بہہ نہ سکے۔ اگر آٹا کم ہو تو مزید آٹا لگایا جا سکتا ہے۔ ایک دیگچی میں اس قدر پانی ڈالیں کہ انڈے اس میں ڈوب جائیں پھر اس پانی میں آہستگی کے ساتھ انڈے ڈال کر اسے آنچ پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو پانچ یا سات منٹ کے بعد دیگچی کو آنچ سے اتار لیا جائے۔ پانی پھینک دیں اور ٹھنڈا پانی ڈال کر انڈے ٹھنڈے ہونے کے لئے رکھ دیں۔ چاولوں کو صاف کر کے پکانے سے دو گھنٹے پہلے بھگو دیا جائے۔ ایک دیگچی میں پیاز کاٹ لیا جائے پھر اس میں گھی ڈال کر اسے آنچ پر رکھ دیں۔ جب پیاز بادامی ہو جائے تو اس میں گوشت میں ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔ اب اس کے اندازے کا پانی، کالی مرچ، لونگ اور چھوٹی الائچی ڈال کر دیگچی کو ڈھانپ دیں۔ جب گوشت تقریباً گل جائے تو اس میں چاول بھی ڈال دئیے جائیں۔ پانی اگر کم ہو تو مزید ڈالا جا سکتا ہے۔ پھر دیگچی کو دوبارہ ڈھانپ دیں۔ جب چاول گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو اسے آنچ پر سے اتار لیا جائے۔ ڈش میں لگانے کے بعد چاولوں کے اوپر ابلے ہوئے انڈے چھیل کر سجا دئیے جائیں۔

More From Biryani Aur Pulao