Saib Aur Daliay Ki Pudding Tips in Urdu - Saib Aur Daliay Ki Pudding Totkay - Tip No. 1019

Urdu Totkay Saib Aur Daliay Ki Pudding سیب اور دلیے کی پڈنگ (Tip No. 1019) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Saib Aur Daliay Ki Pudding Recipe In Urdu

سیب اور دلیے کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1019

اشیاء:
سیب کارس اڑھائی کپ
دلیہ دوتہائی (پونے سے تھوڑا کم)کپ
کشمش چوتھائی حصہ کپ
گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ
کچے سیب 1عدد سلائس (چھلکا اتار لیں )
چینی /شکر 2کھانے کے چمچ
دہی پیش کرنے کے لئے
ترکیب:
1۔اوون کوF ْ400 پر گرم کر لیں ۔ پین میں سیب کا رس دلیہ کشمش اور گرم مسالہ ڈال کر ابالیں ۔ اتنا پکائیں کہ تمام محلول دلیے میں جذب ہو جائے۔
2۔اوون پروف ڈش میں دلیے کا آدھا آمیزہ ڈال دیں اوپر سیب کے سلائس رکھیں اور بقایا دلیہ اوپر سے انڈیل دیں بچے ہوئے سیب کے سلائس کی دوسری تہہ لگائیں ۔اوپر سے شکر چھڑ کیں ۔اور 25۔30منٹ تک بیک کریں جب سنہری براؤ ن ہو جائیں تو نکال لیں دہی کے ساتھ پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 194کیلوریز
چکنائی 0.58گرام
جاذب چکنائی 0.09گرام
کولیسٹرول 0ملی گرام
فائبر 0.75گرام

More From Baked Dishs