Chicken Seekh Kabab Tips in Urdu - Chicken Seekh Kabab Totkay - Tip No. 2459

Urdu Totkay Chicken Seekh Kabab چکن سیخ کباب (Tip No. 2459) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Cutles Aur Chicken Kabab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Seekh Kabab Recipe In Urdu

چکن سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2459

اشیاء:
مرغی ایک کلو
ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ(پسی ) آدھائی سپون
چھوٹی الائچی دو عدد
سفید زیرہ بھنا(پسا ہوا) آدھا ٹی سپون
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
انڈے دو عدد
پیاز(چھوٹا سائز) پسی ہوئی ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت دھو کر نمک ڈال کر ابال لیں اور گل جانے پر اتار کے ٹھنڈا کر لیں۔ مرغی کا گوشت ہڈی سے الگ کر لیں اور ٹوسٹ کے ساتھ چوپر میں پیس لیں۔ سارا مصالحہ پسے ہوئے گوشت میں اچھی طرح ملا لیں اور انڈے ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ تھوڑی دیر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ قیمہ لے کر سیخ پر کباب بنا لیں اور جیسے ہی تھوڑا ہو جائے سیخ سے نکال دیں۔ ہلکا سا تیل لگا کر فرائنگ پین میں تل لیں۔ جاذب کاغذ پر رکھ لیں تاکہ فالتوں تیل جذب ہو جائے۔

More From Chicken Cutles Aur Chicken Kabab