Dahi Bhindi Tips in Urdu - Dahi Bhindi Totkay - Tip No. 1426

Urdu Totkay Dahi Bhindi دہی بھنڈی (Tip No. 1426) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bhindi Okra in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Bhindi Recipe In Urdu

دہی بھنڈی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1426

اشیاء:
بھنڈیاں 400گرام
سبز مرچیں تین سے چار عدد
ادرک ایک عدد ایک انچ موٹی
پسی ہوئی کا لی مرچ ٹیبل سپون
بالائی کے بغیر دہی کپ
بیسن پاؤڈر ایک ٹیبل سپون
تیل ٹیبل سپون
سرخ مرچ ثابت دو عدد
زیرہ ایک ٹیبل سپون
پسا ہوا دھنیا ایک ٹیبل سپون
ہلدی ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔نرم اور چھوٹی چھوٹی بھنڈیاں منتخب کر یں ۔ا ن بھنڈیوں کو اچھی طرح صاف کر لیں ، صاف کر نے کے بعد ان کو کچن ٹاول سے اچھی طرح خشک کر لیں۔
2۔اب ان بھنڈیوں کے بیج نکال دیں اور بیج نکالنے کے بعد ان کو نوکیں کاٹ لیں، سبزمرچوں کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد ان کو درمیان میں سے کاٹنے کے بعدان کے بیج نکال دیں اور ان مرچوں کو سیدھی کر لیں۔
3۔ادرک اچھی طرح چھیل لیں، ادرک چھیل لیں توا س کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے ساتھ ہی پسی ہوئی کا لی مرچ ڈال دیں، اب ان دونوں کی اچھی سی پیسٹ بنا لیں۔
4۔بالائی کے بغیر دہی کو اچھی طرح سے ہلائیں۔
5۔خشک بیسن کو فرائی پین میں ڈال کر نارمل حرارت پر اچھی طرح سے فرائی کر یں یا بھو ن لیں ، چند منٹ تک اس بیسن کو بھون لیں ۔ اب آپ کے پاس ایک روسٹ کیا ہو ا خوشبو دار بیسن موجود ہو گا اب اس کو ایک طرف رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
6۔اب فرائی پین میں تھوڑا تیل ڈال کر اس میں ثابت مرچ سرخ اور زیرہ فرائی کرنے کے بعد حرارت بند نہ کر یں۔
7۔اب اس فرائی پین میں کتری ہوئی سبز مرچیں، پسا ہوا دھنیا ،ہلدی اور بیسن ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔
8۔اب اس سوس پین میں بھنڈیاں ڈال دیں اور ساتھ ہی نمک حسب ذائقہ ڈال دیں، اس کے بعد حرارت نارمل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں اورجلدی جلدی ہلائیں۔
9 ۔ا ب اس میں لہسن اور ادرک کی پیسٹ شامل کر دیں ، اب حرارت کم کر کے اس میں بالائی کے بغیر مکس دہی ڈال دیں ، اس دہی کو اچھی طرح سے مکس کریں۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس سوس پین کو بند کر دیں اور 8منٹ سے 10منٹ تک پکائیں اس کو اس وقت تک پکائیں جب بھنڈیاں اچھی طرح سے پک نہ جائیں جب بھنڈیاں اچھی طرح سے پک جائیں تو حرارت بند کر دیں اور گرما گرم دہی بھنڈیاں کھائیں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 130
پروٹین 4.9
چکنائی 6.1
کاربو ہائیڈریٹس 12.3
فائبر ز(ریشے) 1.5

More From Bhindi Okra