Hara Bhara Kabab Tips in Urdu - Hara Bhara Kabab Totkay - Tip No. 5280

Urdu Totkay Hara Bhara Kabab ہرا بھرا کباب (Tip No. 5280) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hara Bhara Kabab Recipe In Urdu

ہرا بھرا کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5280

دال چنا صاف کریں اور دھوئیں۔
دال چنا تقریباً 30 منٹ تک بھگوئے رکھیں۔
دال چنا نچوڑیں اور اس میں ادرک۔ لہسن۔ سبز مرچیں اور کپ پانی شامل کریں
اور 2 تا 3 سیٹوں (Whistles) تک پریشر ککر میں پکائیں یا اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ دال پک کر تیار ہو جائے۔
نچوڑیں اور فاضل پانی بہا دیں۔
پالک۔ مٹر۔ اور پکائی گئی دال کا مکسچر باہم یکجا کریں۔
اسے ایک مکسر میں بلینڈ کریں۔
بلینڈ کرنے کے لیے پانی استعمال نہ کریں۔
بلینڈ کر کے ایک رف پیسٹ بنا لیں۔
پنیر۔ آلو۔ چاٹ مسالہ۔ پنجابی گرم مسالہ اور نمک شامل کریں اور بخوبی یکجا کریں۔
مکسچر کو 8 مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔
ہر ایک حصے کو ہموار کباب کی شکل عطا کریں۔
ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں تاکہ ڈبل روٹی کا چورا یکساں اور ہموار انداز میں کبابوں کے ساتھ چمٹ چائے۔
ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں۔
آئل میں کباب ڈیپ فرائی کریں۔
کباب اس وقت تک فرائی کریں حتیٰ کہ ان کی رنگت سنہری براوؤن بن جائے۔
آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں۔
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

More From Cutlus Aue Kebab