Nilgiri Korma Tips in Urdu - Nilgiri Korma Totkay - Tip No. 2994

Urdu Totkay Nilgiri Korma نلگری قورمہ (Tip No. 2994) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nilgiri Korma Recipe In Urdu

نلگری قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2994

اجزاء:
بھیڑکا گوشت(بغیر ہڈی) ایک کلو
ثابت زیرہ تین چائے کے چمچ
خشخاش دو چائے کے چمچ
تیل کپ
لہسن پیسٹ (3/2)2کھانے کے چمچ
چھوٹی الائچی 8عدد
ثابت لال مرچ 20عدد
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) چار چائے کے چمچ
ثابت دھنیا 3/3-1کھانے کے چمچ
سونف دو چائے کے چمچ
دار چینی پانچ عدد
ادرک پیسٹ (3/2)2کھانے کے چمچ
لونگ 8عدد
تیز پات ایک عدد
پیاز کا پیسٹ ایک کپ
تازہ ناریل (2/1)2چائے کے چمچ
پو دینہ 4چائے کے چمچ
ترکیب:
لال مرچ، دھنیا، زیرہ، سونف، اور خشخاش کو ہلکا سا سینک کر 50سے60ملی لیٹر پانی کے ساتھ گرینڈ کر لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر یں۔ اس میں دار چینی، لونگ، الائچی ، اور تیز پات ڈال کر درمیانی آنچ پر کڑ کڑا لیں۔ اس میں پیاز، لہسن، اور ادرک پیسٹ ڈال کر 6سے 5منٹ تک پکائیں۔ ایک الگ پین میں دو کپ پانی گرم کر یں۔اس میں گوشت شامل کر کے ہلکا سا ابال لیں اور 10منٹ تک پکائیں۔ پہلے سے تیار شدہ مکسچرمیں گوشت اور نمک شامل کر کے درمیانی آنچ پر10سے15منٹ تک پکائیں۔ ایک کپ گرم پانی شامل کر کے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر گوشت کے گلنے تک پکائیں۔ ناریل کو گرینڈ کر لیں اس میں 150ملی لیٹر گرم پانی شامل کر کے ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ لیمب میں کوکونٹ ملک شامل کر دیں۔ ڈھکن ہٹا کر 10منٹ تک پکائیں تاکہ گریوی گاڑھی ہو جائے۔ ہرا دھنیا اور پو دینہ چھڑک کر گرم گرم سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef