Paneer Ki Roti Tips in Urdu - Paneer Ki Roti Totkay

پنیر کی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Paneer Ki Roti Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ آدھا کلو
پنیر ڈیڑھ پاؤ
دہی آدھا پاؤ
گھی پاؤ بھر
نمک نوماشہ
زعفران دوماشہ
ترکیب:
پاؤ بھر پنیر کاٹ کر میدہ میں گھی اور سب چیزیں ملائیے اور خوب ملئے۔ پھر دودھ میں خمیر اور زعفران ملا کر اس کوخوب گوندھئے۔ تھوڑی دیر بعد جب خمیر ہو جائے تو جس قدر باریک اور ہلکی روٹیاں پکانی ہوں ایک سینی میں کاغذ یا خشک میدہ بچھا کر رکھ دیجئے اور اوپر سے ڈھانک دیجئے اور باقی پنیر کے باریک ورق کاٹ کر روٹی پر لگائیے اور نیچے مدھم آنچ دیجئے۔

More From Punjabi Roti, Paratha And Bhatoora - مزید