White Korma With Paratha Tips in Urdu - White Korma With Paratha Totkay - Tip No. 4924

Urdu Totkay White Korma With Paratha وائٹ قورمہ ود پراٹھا (Tip No. 4924) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

White Korma With Paratha Recipe In Urdu

وائٹ قورمہ ود پراٹھا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4924

پہلے ایک پین میں تھوڑے سے پانی میں پیاز گلنے کے لئے ہلکی آنچ پر رکھیں اور ساتھ ہی چکن دھو کر اسے بھی دوسرے پین میں گلنے کے کے لئے رکھ دیں
جب پیاز گل جائے تو لکڑی کے چمچ سے انہیں پین ہی میں میش کرلیں اور دوسرے پین میں تیل گرم کر کے چکن فرائی کرنا شروع کردیں
چکن کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر دوبارہ بھونیں تاکہ چکن کی بساند دور ہو جائے
اب کسی پلیٹ میں چکن نکالیں اور اسی تیل میں پہلے سے پسا ہوا پیاز فرائی کر کے تمام مصالحے ناریل ،بادام اور دہی بھی اس میں شامل کر کے کوب بھونیں
جب تیل مصالحے کے اوپر آجائے تو اس میں فرائی کیا ہوا چکن اور کریم ڈال کر ایک دوچمچ چلائیں اور دم پر رکھ دیں
آخر میں توے پر ثابت سرخ مرچیں اور زیرہ بغیر تیل کے ہلکا سابھون کر توے پر ہی کوٹیں
چکن میں ڈال کر مضبوطی سے ڈھکن بند کردیں تاکہ خوشبوباہر نہ نکلے
سرو کرنے سے پہلے لیموں کارس چھڑکنانہ بھولیں
ملائی پر اٹھابنانے کی ترکیب:
گرام آٹے میں 125 گرام گھی، 1/2 کپ دودھ، 1/2 کپ ملائی اور 1/2 چائے کا چمچ نمک اچھی طرح ملا کر گوندھیں اور ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ پراٹھے بنائیں
پراٹھے کھانے میں بہت ہلکے پھلکے ہوتے ہیں اور طبیعت بوجھل بھی نہیں ہوتی
سحری میں وائٹ قورمے کے ساتھ کھائے جاسکتے ہیں

More From Murgh Pakwan