حریت رہنمائوں اور تنظیموں کا شہید صائمہ وانی کوخراج عقیدت پیش
بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی لڑکی گزشتہ روز جاں بحق ہو گئی تھی
پیر 12 فروری 2018 11:40
(جاری ہے)
انہوںنے شہید لڑکی کی بلندی درجات اور متاثرہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
انہوںنے کہاکہ بھارت اور کشمیرمیںاس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو احساس ہو گیا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کو مسترد کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیری عوام بھارت کے فوجی تسلط سے آزادی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوںنے عالمی برداری سے بھی اپیل کی کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے کشمیرمیں خونریزی بندکرائے۔ مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ کے علاوہ ظفر اکبربٹ ، محمد سلیم زرگر اور مسلم لیگ جموںوکشمیر اور جموں کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے بھی اپنے بیانات میں شہید صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیر میں نہتے و معصوم بچوں اور بیٹیوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاںکشمیری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں جنہیں ہر گز رائیگاںنہیں جانے دیاجائیگا ۔حریت رہنمائوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہو ں نے سوگوار خاندان سے بھی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جدوجہدآزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عز م کا اعادہ کیا ۔ جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے ایک وفد نے شوپیاں میں صائمہ وانی کے جنازے میں شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.