X

ملالہ کے خلاف پراپیگنڈا کی حقیقت سامنے آگئی،سلمان رشدی کے ساتھ تصویر سمیت بہت سے حقائق سے پردہ اٹھ گیا

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ):ملالہ کے خلاف پراپیگنڈا کی حقیقت سامنے آگئی،سلمان رشدی کے ساتھ تصویر سمیت بہت سے حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ملالہ کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈا کا پول کھول دیا۔ملالہ کو یہودی ایجنٹ اور غدار قرار دینے کی مہم سوشل میڈیا پر چلائی گئی جس سے سادہ لوح پاکستانی عوام کو بے وقوف بنایا گیا اور انہی کی ایک قابل فخر بیٹی کو انکے سامنے مجرم اور غدار بنا کر پیش کیا گیا۔

ملالہ کے خلاف پاکستانی عوام کو سب سے زیادہ گمراہ اس بات پر کیا گیا کہ اس کی سلمان رشدی کے ساتھ تصاویر ہیں ۔ملالہ کی سلمان رشدی کے ساتھ لی گئی تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ،منظر عام پر آنے والی تصویر میں ملالہ کے ساتھ سلمان رشدی نہیں بلکہ جرمن سیاستدان مارٹن سکلز کی ہے جنہوں نے ملالہ کو یورپی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ ملعونہ تسلیمہ نسرین خود ملالہ سے نفرت کرتی ہے۔نجی ٹی وی نے مزید انکشاف کیا کہ ملالہ کی کتاب پر ملائشیا میں کوئی پابندی نہیں ہے یہ بھی ایک جھوٹا پراپیگنڈا ہے۔یاد رہے کہ ملالہ کو مختلف بین الاقوامی ایوارڈز ملنے کے بعد اسکے خلاف سوشل میڈیا پر گھٹیا اور من گھڑت مہم چلائی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں