جیکب آبادمیں آلودہ پانی کے استعمال سے نیگیلریا مرض پھیلنے لگا ،خاتون جاں بحق

جمعرات 5 جولائی 2018 16:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں آلودہ پانی کے استعمال سے نیگیلریا مرض پھیلنے لگا ،خاتون جاں بحق تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں آلودہ پانی کے استعمال سے یرقان کے بعد نیگیلریا مرض بھی پھیلنے لگاہے فیملی لائین محلہ کی رہائشی عورت نیگیلیریامرض میں مبتلاہوکر جان سے ہاتھ دھوبیٹھی ہے واضح رہے کہ پرویزمشرف کے دورمیں جیکب آبادکو فراہمی آب کا میگاپروجیکٹ دیاگیاجسے تباہ کردیاگیااب یوایس ایڈ کے تعاون سے فراہمی آب کامنصوبہ شروع کیاگیاہے جو تین سال سے تعطل کاشکارہے اوراپنے مقررہ معیادکے اندر یوایس ایڈ مکمل کرنے میںناکام گیاہے جس کے باعث شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبورہیں آلودہ پانی کے استعمال سے یرقان ،نیگیلیریا اوردیگر موذی امراض میں جکڑتے جارہے ہیں اور روز کسی نہ کسی محلے میں ان امراض میں مبتلا ئوں کا جنازہ اٹھتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں