صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرہی ہے ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:49
(جاری ہے)
کمشنر قلات نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا تہیہ کر رکھا ہے اسی لیئے ضلع خضدار کے تمام علاقوں بشمول کرخ میں خطیر رقم کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل کے عوام ان اسکیموں کی ثمرات سے جلد مستفید ہوں گے۔
کمشنر قلات نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ کرخ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر اور طبی عملے سے ملاقات کی انہیں ہدایت دی کہ وہ عوام کو علاج و معالجے کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایم 8 قومی شاہراہ پر ونگو کے مقام پر ستر لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا ٹراما سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ میر جمعہ خان شکرانی نے کہا کہ اس ٹراما سینٹر کے قیام سے قومی شاہراہ پر کسی بھی قسم کی ٹریفک حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے میں بڑی مدد ملے گی ۔انہوں نے کمشنر قلات سے درخواست کی کہ وہ یہاں طبی عملے اور ادویات سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے متعلقہ حکام سے بات کریں۔ بعد ازاں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کرخ ہائی اسکول میں علاقائی عمائدین اور تعلیم دوست شخصیات کی جانب سے قائم کردہ کرخ ایجوکیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے میر جمعہ خان شکرانی ،حاجی محمد عالم جتک اور ہائی اسکول کرخ کے ہیڈ ماسٹر حاجی علی نواز اور دیگر کی علم دوستی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ جو افراد قوم قبیلوں کی بھنور سے نکل کر عاقائی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں وہ بھی تعلیم کے شعبے میں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرخ ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کے لیئے آج ہی میں نے سیکریٹری ایجوکیشن سے بات کی ہے جنہوں فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور اسکول میں باقائدہ کلاسوں کے اجراء کا کیاہے مجھے امید ہے کہ ہائر سیکنڈری کلاسوں کا باقائدہ آغاز ہونے سے تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ کرخ کا علاقہ ایک خوبصورت اور زرخیز علاقہ ہے اس کی اہمیت اب پہلے سے کہیں اس لئے اہم ہے کہ یہ علاقہ سی پیک جیسی انٹر نیشنل روٹ پر قائم ہے ۔میر جمعہ خان شکرانی ،حاجی محمد عالم جتک نے کمشنر قلات ڈویژن کی جانب سے کرخ کا دورہ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ،تعلیمی اور صحت کے مراکز کا دورہ اور دیگر مسائل حل کرنے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی علاقائی مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں گے ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضلعی ا نتظامیہ سے مذاکرت کے بعد جے یوآئی کی جانب سے روڈ کھولنے اور پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان
پاکستان کا آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن توڑ پھوڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، میرفیاض ..
ًسابق صوبائی وزیر اور پارٹی کے مرکزی رہنما سید احسان شاہ کے گھر پر حملہ ایک سازش ہے ، جہانزیب مینگل
خضدار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کا 3 مئی سانحہ کے شہدا سے اظہار ہمدردی کے طور عدالتوں کا بائیکاٹ
صدر خضدار پریس کلب مولاناصدیق و دیگر دو سگے بھائیوں کی شہادت کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں ..
۹مولانا محمد صدیق مینگل سمیت تین شہریوں کی شہادت کے واقعہ کو انتظامیہ غیر سنجیدہ لے رہی ہے ، مولانا قمر ..
ظ*مولانا محمد صدیق کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مولانا عبدالغفور حیدری
خضدار،نامعلوم ملزمان کیخلاف دھماکے کا مقدمہ درج
خضدار ،بم دھماکے کی ایف آئی آر پو لیس کی مدعیت میں درج کر لی گئی
مولانا صدیق مینگل کی شہادت خضدارانتظامیہ اور بلوچستان حکومت کی بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، عبداللہ ..
خضدار ،دھماکے میں صدر پریس کلب سمیت 3افراد جاں بحق ،7افراد زخمی
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں