خضدار ،دھماکے میں صدر پریس کلب سمیت 3افراد جاں بحق ،7افراد زخمی

جمعہ 3 مئی 2024 22:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) خضدار میں دھماکہ صدر خضدار پریس کلب سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق جمعہ کو خضدار کے علا قے چمروک میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں صدر خضدار پریس کلب مولانا محمد صدیق مینگل ، محمد کریم اور محمد وارث جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے جنہیں فور ی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پو لیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب مولانا محمد صدیق مینگل خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی جامعہ مسجد میں نمازجمعہ پڑھنے جارہے تھے،پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، یاد رہے کہ 2023 میں مولانا محمد صدیق مینگل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے ،مولانا محمد صدیق مینگل خضدار پریس کلب کے تیسرے صدر ہیں جنہیںشہید کیاگیا جبکہ مجموعی طور پر 2009 سے اب تک خضدار پریس کلب کے دس ارکان شہید کئے جاچکے ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں