لاہور ہائی کورٹ میں جماعةالدعوة کی رفاہی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کیخلاف دائر کیس کی سماعت

عدالت نے حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے 2اگست تک کیلئے مہلت دے دی

پیر 9 جولائی 2018 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے جماعةالدعوة کی رفاہی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کیخلاف دائر کیس کی سماعت کے دوران حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے 2اگست تک کیلئے مہلت دی ہے۔ گزشتہ روز جسٹس امین الدین خاں نے کیس کی سماعت شروع کی تو حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں تین سو سے زائد ایمبولینسیں اور 12ہسپتال چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 142سکول قائم ہیں جبکہ پور ے ملک میں دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بھی جاری ہیں تاہم حکومت پاکستان ریلیف سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری وکلاء مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں جس پر فاضل عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ تاریخ سماعت تک ہر صورت تحریری جواب جمع کروایا جائے۔ حافظ محمد سعید کیس کی سماعت کے دوران جماعةالدعوة کے رہنما?ں سمیت وکلاء ، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں