چیف ایگزیکٹو ریلوے نے بدر ایکسپریس ٹرین کے انجن میں فٹ پلیٹ انسپیکشن کی

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نے لاہور سے فیصل آباد بدر ایکسپریس ٹرین میں فٹ پلیٹ انسپیکشن کی۔

(جاری ہے)

فٹ پلیٹ کے دوران سگنلز کی پوزیشن، ریلوے سٹاف کے درمیان پروسیڈ سگنلز کا تبادلہ، ٹریک کی الائنمنٹ، ٹریک کا توازن، دوران حرکت ٹرین کو کوئی جھٹکا وغیرہ، لیول کراسنگز کی پوزیشن، برجز، فلائی اوورز، ریل سلیپرز کی حالت اور ٹرین اور ٹریک کی ممکنہ سپیڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے بھی سی ای او ریلوے کے ہمراہ ٹرین انجن میں سفر کیا۔ انہوں نے آبادی کے قریب ریلوے لیول کراسسنگز کو محفوظ بنانے کیلئے افیسرز سے بات چیت کی جس پر مفید آرا کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں ریلویٹریک کے ساتھ ساتھ ھائی وے روڑ کا جائزہ لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں