
Articles on Occupied Kashmir (page 14)
مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مضامین

جموں و کشمیر (کشمیر یا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر) بھارت کے زیر قبضہ سب سے شمالی ریاست ہے جس کا بیشتر علاقہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر پھیلا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی سرحدیں جنوب میں ہماچل پردیش، مغرب میں پاکستان اور شمال اور مشرق میں چین سے ملتی ہیں۔ پاکستان میں جموں و کشمیر کو اکثر مقبوضہ کشمیر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر تین حصوں جموں، وادی کشمیر اور لداخ میں منقسم ہے۔ سری نگر اس کا گرمائی اور جموں سرمائی دارالحکومت ہے۔ وادی کشمیر اپنے حسن کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ مندروں کا شہر جموں ہزاروں ہندو زائرین کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ لداخ جسے "تبت صغیر" بھی کہا جاتا ہے، اپنی خوبصورتی اور بدھ ثقافت کے باعث جانا جاتا ہے۔ ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہے تاہم ہندو، بدھ اور سکھ بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔
کشمیر دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کا باعث بنا ہوا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باعث تقسیم ہند کے قانون کی رو سے یہ پاکستان کا حصہ ہے جبکہ بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ علاقہ عالمی سطح پر متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔
بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جس میں وادی کشمیر میں مسلمان 95 فیصد، جموں میں 28 فیصد اور لداخ میں 44 فیصد ہیں۔ جموں میں ہندو 66 فیصد اور لداخ میں بدھ 50 فیصد کے ساتھ اکثریت میں ہیں۔
-
مسئلہ کشمیر، صدر پاکستان کی خوشخبری، لا نبے اور نارائن کی سرگرمیاں!
تنازع کشمیر بالعموم پوری پاکستانی قوم اور بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پی پی پی کے بانی قاعد ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی ... مزید
-
90 ء کے بعد پہلی بار سرینگر میں لاکھوں کشمیریوں کا اجتماع
کشمیری عوام اور کشمیری قیادت ”دیوار برہمن“ گرانے کے لئے پر عزم شرائن بورڈ کو زمین کی منتقلی کا منصوبہ یا کشمریوں کے خلاف نیا ”گیم پلان“؟ جموں کے انتہا پسند ہندوؤں ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی
کشمیری مسلمانوں کی اقتصادی ناکہ بندی کر دی گئی پاکستانی حکومت نے اس ضمن میں انتہائی نیاز مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دانست میں کشمیر میں جاری جہاد آزادی کا قریباً خاتمہ ... مزید
-
جموں کشمیر سٹیٹ کے نقشہ کی سیاسی و جغرافیائی اہمیت
کسی بھی ریاست کا نقشہ (میپ) اس کے عملی جغرافیہ کی عکاسی کرتا ہے۔
-
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا
لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے مہاراجہ کے نام اپنے خط میں وضاحت کی تھی کہ کشمیر کے الحاق کا فیصلہ وہ نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کریں گے ۔
-
مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں
پاکستانی رہنماؤں کا دورہ بھارت، صدر مشرف کے دورہ بھارت سے قبل دو سابق وزرائے اعظم بھارت پہنچ گئے۔
-
سری نگر مظفر آباد بس سروس اور حکمرانوں کے گلے شکوے
سرینگر مظفر آباد بس سروس کا 7اپریل سے اجرا اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے حوالہ سے عالمی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے۔
-
سری نگر مظفر آباد بس سروس کی تیاریاں
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دوستی واعتماد کے راستے بند گلی میں داخل ہوتے ہیں!
-
مسئلہ کشمیر پر بھارت کا وہی پرانا موقف؟
اتنا سب کچھ کرنے کا فائدہ کیا؟
-
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کیوں؟
Read Latest articles about Occupied Kashmir, Full coverage on Occupied Kashmir with the exclusive articles & features written by top writers in Urdu. Latest News, photos and columns about Occupied Kashmir.
مقبوضہ کشمیر کے بارے میں تازہ ترین اور بہترین مضامین پڑھئیے، مشہور رائٹرز کے لکھے گئے مضامین، مقبوضہ کشمیر کے بارے میں خبریں، تصاویر اور کالم پڑھئیے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.