
Articles on Occupied Kashmir (page 12)
مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مضامین

جموں و کشمیر (کشمیر یا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر) بھارت کے زیر قبضہ سب سے شمالی ریاست ہے جس کا بیشتر علاقہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر پھیلا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی سرحدیں جنوب میں ہماچل پردیش، مغرب میں پاکستان اور شمال اور مشرق میں چین سے ملتی ہیں۔ پاکستان میں جموں و کشمیر کو اکثر مقبوضہ کشمیر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر تین حصوں جموں، وادی کشمیر اور لداخ میں منقسم ہے۔ سری نگر اس کا گرمائی اور جموں سرمائی دارالحکومت ہے۔ وادی کشمیر اپنے حسن کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ مندروں کا شہر جموں ہزاروں ہندو زائرین کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ لداخ جسے "تبت صغیر" بھی کہا جاتا ہے، اپنی خوبصورتی اور بدھ ثقافت کے باعث جانا جاتا ہے۔ ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہے تاہم ہندو، بدھ اور سکھ بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔
کشمیر دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کا باعث بنا ہوا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باعث تقسیم ہند کے قانون کی رو سے یہ پاکستان کا حصہ ہے جبکہ بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ علاقہ عالمی سطح پر متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔
بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جس میں وادی کشمیر میں مسلمان 95 فیصد، جموں میں 28 فیصد اور لداخ میں 44 فیصد ہیں۔ جموں میں ہندو 66 فیصد اور لداخ میں بدھ 50 فیصد کے ساتھ اکثریت میں ہیں۔
-
جموں کا قتل عام
5 نومبر 1945 کی خونی داستان مسلمانوں کو بسوں میں لے جا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
-
مقبوضہ کشمیر کے ہندو حریت پسند
مسلمان کشمیری مجاہدین کے جذبہ حریت سے متاثر ہو کر بہت سے ہندو کشمیری بھی بھارتی فوج کے خلاف عملی جدو جہد میں حصہ لے رہے ہیں ۔
-
مقبوضہ کشمیر، کم عمر بچوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری!
حقوق انسانی اداروں کے مطابق تین سو سے زائد نابالغ لڑکے وادی کی مختلف جیلوں میں بند ہیں، چھٹی جماعت کے طالب علم نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں ہمیں مارا پیٹا گیا اور گالیاں ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر کے گمنام قبرستان!
بھارتی مظالم کا ایک اور ثبوت مل گیا۔ پونچھ اور راجوڑی اضلاع میں مزید 2080گمنام قبروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
-
کشمیر سوا کروڑ انسانوں کی موت وحیات کا مسئلہ!
جنت نظیر میں بھارتی فوج ظلم وبربریت کی انتہا کررہی ہے۔ کشمیر میں لاپتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور پبلک سینٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو ... مزید
-
کشمیر اور آزادی وطن کی گونج!!
جہاد کے سوا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں۔ 1931ء میں ہندو نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تو سینکڑوں کشمیری مجاہدین نے سینے پر گولیاں کھائیں۔
-
کشمیر جو کبھی جنت نظیر تھا!
بھارتی فوج کے مظالم نے اسے جہنم بنا کر رکھ دیا ہے، کشمیری کئی عشروں سے ایسی وادی میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، لاقانونیت کا یہ عالم ہے کہ بھارتی ... مزید
-
رمضان المبارک اور تحریک آزادی کشمیر!
ماہ رمضان میں بھارتی فوج کے مظالم بڑھ جاتے ہیں تو کشمیری مسلمانوں کا جذبہ ایمانی بھی دو چند ہوجاتا ہے۔ مقدس مہینہ میں بھی بھارتی حکمرانوں کے دل نرم نہیں ہوتے بلکہ ان کی ... مزید
-
ہم خود اپنے کاز کے وکیل ہیں، پاکستان کو وکالت نامہ نہیں سونپا ہے، سید علی شاہ گیلانی
کشمیر میں ابھی جو خاموشی چھائی ہوئی ہے یہ جبری ہے اور اسے کسی بھی طرح امن کا نام نہیں دیا جا سکتا، حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ ... مزید
-
امریکہ میں ڈاکٹر فائی کی گرفتاری!
بھارت نے کئی بار امریکی حکومت کو واشنگٹن میں ڈاکٹر فائی کی سرگرمیوں کے خلاف شکایت کی تھی، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی نام نہاد دعویدار کو مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی ... مزید
-
آزاد کشمیر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاسی محاذ آرائی کی لپیٹ میں۔
دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاسی جماعتوں نے مداخلت نہیں کی۔ بھٹو نے سب سے پہلے پیپلزپارٹی قائم کر کے آزاد کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچایا۔
-
کشمیر: مغلوب قوم کی مظلوم بیٹیاں!!
(حمیدہ قطب سے فہمیدہ صوفی تک)!! اگرچہ کشمیری اس وقت اجتماعیت کابھرپور مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ساتھ ہی اس بات کی ضرورت ہے کہ سماجی کے ذی شعور اور بااثر طبقات خواب غفلت کے خراٹوں ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست ہلاکتیں اور گمنام قبریں!!
مقبوضہ وادی میں یہ بات عام ہے کہ فوج کشمیری نوجوانوں پر پاسکتانی شہری اور جنگجو ہونے کا الزام لگا کر انہیں ہلاک کردیتی ہیں۔ وکی لیکس کے تازہ انکشافات۔
-
گلوبل وارمنگ کا عفریت !!
سمندر کی روزانہ بلند ہونے والی سطح زمین کو نگل رہی ہے۔ سمندر نے 63 سالوں میں پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے زائد رقبہ ہڑپ کرلیا۔
-
امن کی آشا کا گیت قومی غیرت پر تازیانہ!!
پاکستانی پانیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں پر 212 امریکی ڈالرسے ڈیم بنا رہا ہے۔
-
غدار بریگیڈ!!
بھارتی ایجنسیوں کے نام نہاد کشمیری مجاہد۔ حریت پسندوں کو تقسیم کرنے کیلئے چانکیائی حربہ۔
-
بی جے پی کی کشمیر میں ترنگا لہرانے کی مہم ناکام!!
63 برسوں سے بھارت اپنی خواہش پوری نہیں کر پایا۔ ہر اہم دن کے موقع پر کشمیری بھارتی ترنگے کو پھاڑتے، جلاتے، پاؤں تلے روندتے اور پاکستانی پرچم کو لہراتے، سلامی دیتے، سینے ... مزید
-
بھارت کشمیریوں کی سوتیلی ماں!!
کشمیریوں کا جذبہ حریت مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان سے دوستی صرف کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے سے پروان چڑے گی۔
-
5فروری، یکجہتی کشمیر کا دن!!
اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی طاقتیں تحریک آزادی کشمیر کی طرف متوجہ ہوں اور اس کی بھرپور حمایت کریں تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت فراہم ہو سکے۔
-
موسم کشمیریوں کے لئے جہنم بن گیا!!
سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ان کے گھر جلا دیئے جاتے ہیں۔ بھارتی فوجی بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو ساری رات برفیلے میدانوں میں کھڑا رکھتے ہیں۔
Read Latest articles about Occupied Kashmir, Full coverage on Occupied Kashmir with the exclusive articles & features written by top writers in Urdu. Latest News, photos and columns about Occupied Kashmir.
مقبوضہ کشمیر کے بارے میں تازہ ترین اور بہترین مضامین پڑھئیے، مشہور رائٹرز کے لکھے گئے مضامین، مقبوضہ کشمیر کے بارے میں خبریں، تصاویر اور کالم پڑھئیے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.