قلعہ عبداللہ،مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر اپنے 4 ساتھی چھڑا لئے

بدھ 20 ستمبر 2006 21:33

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) قلعہ عبداللہ کے علاقے میں مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اپنے 4 ساتھیوں کو چھڑا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے قلی صالح زئی میں منشیات فروشوں کے ایک ٹھکانے پر بدھ کی صبح اے این ایف نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 3کلاشنکوف، 20 کلو ہیرؤین اور 70 کلو چرس برآمد ہوئی تھی، کارروائی کے بعد قریبی ایف سی چیک پوسٹ میں ملزمان کو بند کر دیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی ان کے مسلح ساتھیوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے گزفتار اپنے ساتھیوں کر چھڑا کر فرار ہو گئے اور ساتھ ہی مخبر کو بھی ساتھ لے گئے۔

چیک پوسٹ کے اندر موجود اے این ایف کے 30 اہلکاروں کو یرغمال بنا دیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے مشتعل قبائلیوں کے سربراہان سے مذاکرات کئے جس کے باعث معاہدے کے تحت مسلح قبائلیوں نے قومی شاہراہ کھول دی اور یرغمال اے این ایف کے 30 اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :