مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 20:36

مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ورلڈ بینک نے کہا کہ مہنگائی میں گراوٹ کا عالمی ٹرینڈ بھی ریورس ہوسکتا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مکمل جنگ شروع ہونے کے خوف کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافے کا رجحان ہے۔