نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل

جمعہ 26 اپریل 2024 18:59

نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ      کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کےمارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت عوامی سماعت کی ۔ترجمان نیپرا کے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صارفین سے فروری کے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت صارفین سے 1روپے 98 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔