پاکپتن،گولے کو آگ لگا کر چلانے کی کوشش میں آتش گیر مواد پھٹ گیا،16باراتی جھلس گئے

بدھ 20 ستمبر 2006 23:29

پاک پتن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء)پاک پتن کے موضع امیرا آہلوکا میں گولے لگا کر چلانے کی کوشش میں آتش گیر مواد پھٹنے کے باعث سولہ باراتی بری طرح جھلس گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے دلہا بشیر احمد معجزانہ طورپر محفوظ رہے تفصیلات کے مطابق محمد بشیر کی بارات ٹریکٹر ٹرالیوں پرمنچن آباد کے گاؤں نورن جارہی تھی کہ دریائے ستلج کی بیٹ میں امیرا آہلوکا کے قریب دریا کے کنارے پر پہنچی تو ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ایک منچلے نوجوان باراتی نے گولے چلائے کے لیے آگ لگائی تو ایک خوفناک دھماکہ سے آتش گیر مواد پھٹ گیا اورٹرالی میں رکھے ہوئے گولے بھی پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ٹرالی میں سوار 16باراتی زد میں آکر بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے زخمیوں مں ی نذر مرید محمد حنیف،قادری عبدالمجید،مقبول احمد،اللہ دتہ،محمد یوسف،محمد جان،نوراحمد،فاروق احمد،محمد صابر،عثمان،محمد آصف،محمد امیر،سلیم،محمد عاشق،عالمگیر شامل ہیں