لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

جمعرات 21 ستمبر 2006 16:50

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈکس 62.28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 4345.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 109کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 42کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، 12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل 3کروڑ 36لاکھ 18ہزار 900حصص کا کاروبار ہوا۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے بینک الفلاح لمیٹڈ کے 68لاکھ 62ہزار حصص، نیشنل بینک آف پاکستان کے 44لاکھ 91ہزار 800حصص، ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے 43لاکھ 35ہزار 400حصص، ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کے 33لاکھ 16ہزار 300حصص، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 27لاکھ 43ہزار 100حصص، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے 21لاکھ 8ہزار 500حصص، بینک آف پنجاب کے 13لاکھ 47ہزار 800حصص، پکک کے 11لاکھ 23ہزار حصص، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے 8لاکھ 74 ہزار حصص جبکہ نشاط ملز لمیٹڈ کے 7لاکھ 45ہزار 600حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوا جو 5 روپے 60پیسے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو ایک روپے 50پیسے کم ہوگئی۔