وزیراعلیٰ کامناواں جلسہ میں کچی آبادیوں کیلئے5کروڑ کی گرانٹ کااعلان سیاسی رشوت اور پری پول رگنگ کا باضابطہ آغاز ہے،بنیادی انسانی حقوق سے محروم مگر سیاسی طور پرباشعور عوام پنجاب حکومت کے کسی فریب اور فراڈ میں نہیں آئیں گے،اے آرڈی کے رہنماؤں کا انتخابی جلسوں سے خطاب
جمعہ 22 ستمبر 2006 14:32
(جاری ہے)
30ستمبر کے دن پی پی157کے شیر دل عوام دھڑا دھڑ شیر کے نشان پر مہریں لگا کرسیاسی گرگٹوں اور ضمیر فروشوں کو مسترد کردیں گے ۔
ان خیالات کااظہار ممبران قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق ،ملک پرویز،ثمینہ گھرکی اورپی پی 157سے جمہوری قوتوں کے متفقہ امیدوار رانا تجمل حسین نے یونین کونسل59کے نائب ناظم حافظ شہباز ،نیو کینال پارک میں میاں ذوالفقار راٹھوراورمسلم آباد میں کونسلر ارشاد گل کے زیراہتمام جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ذوالفقار راٹھور کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کی تاج پوشی کی گئی۔میاں مرغوب احمد ،حاجی عزیزالرحمن چن ،ملک محمدافضل کھوکھر،حامدسرور ،حافظ شہباز،میاں ذوالفقار راٹھور اور ارشاد گل نے بھی خطاب کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ حکمران اہل سیاست اور اہل صحافت کے پیروں میں بیڑیاں ڈالنے کے درپے ہیں۔ آج اے آرڈی مناواں میں عوامی عدالت لگاکر بدعنوان حکمرانوں کی قسمت کافیصلہ سنائے گی۔30ستمبر پنجاب حکومت کے احتساب کا دن ہے ،عوام ووٹ کی طاقت سے اپنی جمہوری سیاسی آزادیوں کے راستے میں حائلتمام دیواروں کوگرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دھونس دھاندلی کے باوجود سرکاری امیدوار کوشکست سے نہیں بچا سکتے۔قومی خزانہ ملک وقوم کی امانت ہے خیانت کے مرتکب حکمرانوں سے ایک ایک پائی کاحساب لیں گے۔ ملک پرویز نے کہا کہ پنجاب کے وزیروں اور مشیروں کو پی پی157سے شرمندگی اور شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔پنجاب حکومت سرکاری مشینری اور قومی وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود 30ستمبر کاانتخابی نتیجہ اپنے حق میں نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی پی157کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے پنجاب کے تمام اداروں اور وسائل کو جھونک رکھا ہے۔ثمینہ گھرکی نے کہا کہ جمہوری قوتوں نے آمرانہ نظام کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ہے ،پی پی 157کاضمنی انتخاب بہت جلد ملک میں ہونیوالے عام انتخابات کی ریہرسل ہے۔پنجاب حکومت اپنے آقاؤں کا آشیربادحاصل ہونے کے باوجود اے آرڈی کی سیاسی طاقت اور حکمت عملی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ رانا تجمل حسین کی کامیابی سے تحریک بحالی جمہوریت کو تقویت ملے گی۔رانا تجمل حسین نے کہا کہ رمضان سے قبل ملک بھر اور بالخصوص پنجاب میں مہنگائی کا طوفان حکمرانوں کی ناکام معاشی واقتصادی اصلاحات کا شاخسانہ ہے۔پنجاب حکومت کوعوام کی شنوائی اوردلجوئی کی بجائے اپنے باوردی صدر کی خوشامد میں دلچسپی ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کوپی پی157کیلئے 5کروڑ کی گرانٹ کا خیال عین ضمنی انتخاب میں کیوں آیا ہے ۔اس سے قبل انہوں نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ تاج پورہ اور تاج باغ کے مکینوں کیلئے3ارب روپے کے پیکج کااعلان کیا تھا لیکن تاحال وہاں ایک پھوٹی کوڑی صرف نہیں کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.