عوام کی نظروں میں پاکستان کا بد ترین دور حکومت جنرل مشرف کا دور ہے ‘ سمیع اللہ خان

منگل 26 ستمبر 2006 15:32

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26ستمبر2006 ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اور ممبر پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے جنرل پرویز مشرف کے ریمارکس کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بد ترین دور حکومت کا فیصلہ کسی جنرل نے نہیں بلکہ تاریخ اور عوام نے کرنا ہے ۔عوام شہید بھٹو کے سنہری کارناموں کی بدولت ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو بار بار ووٹ دیکر منتخب کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سمیع اللہ خا ن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام کی نظروں میں پاکستان کا بد ترین دور حکومت جنرل مشرف کا ہے اور وہ وردی اتار کر پاکستان کی کسی بھی یونین کونسل سے کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے ۔جنرل مشرف روشن خیالی کی آڑ میں انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کی آڑ میں اقتدار پسندی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے کارناموں کی بدولت ہی آج پاکستان قائم ودائم ہے اور غریب عوام کیلئے انکے انقلابی اقدامات کی وجہ سے آج بھی بھٹو ہر غریب کے دل پر راج کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :