پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتوں میں بند ھے ہوئے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے چلے گئے ہیں،وزیر بلدیات

جمعہ 29 ستمبر 2006 18:53

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر 2006 ) صوبہ سرحد کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے تاہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں گزشتہ سال کے زلزلہ میں برادر اسلامی ملک کی بروقت امداد اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے انہوں نے یہ بات سعودی سفیر کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک افطار ڈنر کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے کہی انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتوں میں بند ھے ہوئے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے چلے گئے ہیں انہو ں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں یہ دونوں اسلامی ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آئے ہیں اور اسلامی رشتوں کے ناطے دونوں ممالک کے عوام بھی خود کو ایک ہی سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلہ کے دوران سعودی عرب نے پاکستانی عوام کی جس طرح مدد کی وہ چھپی ڈھکی بات نہیں لہٰذا یہی وہ جذبے ہیں جو اسلام کی مضبوطی کی علامات ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اب بھی متاثرین زلزلہ کی امداد کے سلسلے میں پاکستان سے تعاون کر رہا ہے جس کے لئے ہماری صوبائی حکومت سعودی عرب کی حکومت اور ان کے عوام نہایت مشکور ہیں اس موقع پر دیگر لوگوں کے علاوہ وزیر اعلیٰ سرحد کے مشیر فضل الرحمان مدنی اور سید علی نواز گیلانی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :