بھارتی پولیس کا ممبئی دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 30 ستمبر 2006 12:56

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006 ) بھارتی پولیس نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے ممبئی ٹرین میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ محمد ماجد بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ممبئی انسداد دہشت گردی کے اسکوارڈ اور کولکتہ پولیس کی سپیشل برانچ کولکتہ راجہ بازار میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والو ں میں ممبئی ٹرین بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ محمد ماجد بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :