افغانستان ، نیٹو کے برطانوی فوجیوں نے طالبان کے حملے روکنے کے لئے مقامی قبائلی رہنماؤں سے معاہدہ کر لیا

پیر 2 اکتوبر 2006 22:43

ہلمند (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء ) افغانستان میں نیٹو فورسز میں شامل برطانوی فوجیوں نے ملک کے جنوبی علاقے میں طالبان کے حملے روکنے کے لئے مقامی قبائلی رہنماؤں سے معاہدہ کیا ہے نیٹو فوج کے مطاق ہلمند میں طے پانے والے اس معاہدے کے مطابق برطانوی فوجی افغانستان کے جنوبی علاقوں میں آپریشن نہیں کریں گے معاہدے کی روسے مقامی قبائلی بزرگ رہنما طالبان پر حملے بند کر نے کے لئے زور دیں گے واضح رہے کہ منگل کو کابل میں نیٹو فور سز کے قافلے پر خود کش حملے میں تین اتحادی فوجیوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے تھے ۔