اٹلی کی سفیر کی گورنر سرحد سے ملاقات،اٹلی میں 171جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی واقعے پر افسوس

جمعرات 5 اکتوبر 2006 18:18

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) پاکستان میں اٹلی کے سفیر مسٹر روبرتو مازو تام نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں صوبہ سرحد کے گورنرلیفٹیننٹ جنرل(ر) علی محمدجان اورکزئی سے ملاقات کی معزز مہمان نے ،جن کے ہمراہ اٹلی کے معززین کا ایک وفد بھی تھا جس میں اٹلی کی رکن پارلیمنٹ مادام تانا ڈی زولونیتا بھی شامل تھیں،کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا مادام تانا ڈی زولونیتا نے گورنر کو اٹلی میں گزشتہ دنوں میں پیش آنے والے اس المناک واقعے کے بارے میں آگاہ کیا جس میں کم و بیش 300غیرملکی زخمی سمندر میں ڈوب گئے تھے ڈوبنے والوں سے 171پاکستانی بھی تھے جن میں سے 13کا تعلق صوبہ سرحد سے تھا مادام تانا ڈی زولونیتا نے گورنر کو یہ بات بھی بتائی کہ وفد اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے صوبے کے دورے پر آیا ہے گورنر نے وفد کے ارکان کے احساسات کو سراہا او رکہاکہ وفد کے متاثر ین سے ملاقات کے نتیجے میں پاکستان اور اٹلی کے عوام کے مابین خیرسگالی کے جذبات کو تقویت ملے گی سفیر نے گورنر کی ان کوششوں کو سراہا جو وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :