ملتان فوکر حادثہ، پی آئی اے کو 17 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کا حکم

جمعرات 5 اکتوبر 2006 23:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) لاہور کی سول عدالت نے ملتان میں فوکر طیارے کے حادثے پر پونے 3ارب روپے کے ہرجانے کی ادائیگی کیلئے دائر دعوے پر پی آئی اے کو 17اکتوبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی آئی اے کے خلاف یہ دعویٰ طیارے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کی طرف سے دائر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دعوے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں فوکر طیاروں پر 1996ء میں پابندی کے باوجود پاکستان میں ان کی پروازوں کی اجازت دینا مجرمانہ غفلت تھی۔

طیارے میں ملتان سے ٹیک آف کے وقت ہی سنگین فنی نقص تھا ۔دعوے میں کہا گیا کہ پی آئی اے حکام کو اس کا علم بھی تھا لیکن انہوں نے پرواز کینسل ہونے کے ڈر سے جان بوجھ کر نقص کا پتہ نہیں چلایا۔دعوے میں کہا گیا ہے کہ یہ طے شدہ قتل کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :