امریکی سفارت خانہ پر حملہ کرنے والے کسی بیرونی تنظیم سےوابستہ نہیں تھے۔ شام

جمعرات 5 اکتوبر 2006 01:38

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) شام نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ پر تباہ کن حملہ کی کوشش کرنے والوں کا تعلق کسی غیر ملکی دہشتگرد گروپ سے نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

شام کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہ ستمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والےچاروں حملہ آور شام کے شہری تھے اور آزادانہ طور پر کام کررہےتھے۔ حملہ آوروں کی بیرون ملک قائم کسی دہشتگرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے سعودی عرب میں ہونے والے بعض اجتماعات میں شرکت کی تھی اورعلاقہ میں امریکہ کے کردار کو پسند نہیں کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :