جاپانی ساحل کے نزدیک بحری جہاز کا حادثہ، ایک بھارتی ملاح ہلاک، عملے کے نو اہلکار لاپتہ

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 14:51

ٹوکیو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) جاپانی ساحل کے نزدیک ایک کارگو جہاز ڈوبنے سے ایک بھارتی ملاح ہلاک اور عملے کے نو ارکان لاپتہ ہوگئے ہیں،جبکہ جاپانی کوسٹ گارڈ نے سترہ افراد کو بچالیا ہے۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ اباراتی میں جاپانی ساحل کے نزدیک سمندر میں شدید طغیانی اور طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث پیش آیا۔ پانامہ کےکارگو جہاز آگ لگنے کے بعد دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا ۔ جہاز کے عملے میں پچیس بھارتی اور ایک سری لنکن شامل ہیں۔کوسٹ گارڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ یہ جہاز ایک لاکھ نوے ہزار ٹن لوہے کی کچی دھات آسٹریلیا سے لےکر واپس جارہا تھا

متعلقہ عنوان :