کوٹلی میں شہدائے زلزلہ کی پہلی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

اتوار 8 اکتوبر 2006 12:46

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔8اکتوبر 2006ء) آٹھ اکتوبر کے زلزلہ کے شہداء کی پہلی برسی ضلع کوٹلی میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی تحصیل چڑ ہونی کوٹلی نکیال کھوئی رٹہ اور ڈونگی میں شہداء کی یاد میں تقریبات کا انعقاد ہوا تمام مساجد میں صبح نماز فجرکے بعد شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اتوار کی صبح آٹھ بج کر49منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ٹریفک رک گئی آٹھ بج کر50پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ضلعی سطح کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال کوٹلی میں زیر صدارت صدر تاجران یعقوب ملک واپڈامنسٹریٹر بلدیہ خورشید احمد قادری منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرکوٹلی غلام بشیر مغل تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر ایپکاملک نوازخان نے سرانجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہاکہ آٹھ اکتوبر2005ء کو زلزلہ کی صورت میں قدرتی سانحہ رونما ہوا جس میں آزادکشمیرمیں ہزاروں انسداد اور بے گھر وزخمی رمعذورہوئے انہوں نے کہاکہ آدھاآزاد کشمیراجڑگیاہے اور قبرستان بن گیا ہے مقررین نے کہاکہ اب بھی متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے لہذاہر فرد کو متاثرین زلزلہ کی مدد کے لیے کردار اداکرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :