ہزاروں افراد نے مقتول روسی خاتون صحافی کی آخری رسوم میں شرکت کی

منگل 10 اکتوبر 2006 01:13

ہزاروں افراد نے مقتول روسی خاتون صحافی کی آخری رسوم میں شرکت کی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) روسی صدر پیوٹن کی سخت ناقد اور چیچنیا میں جنگ کی ٕمخالف صحافی اینا پولی توس کایا جنہیں ہفتہ کے روز نامعلوم افرا د نے ان کے اپارٹمنٹ کے قریب قتل کردیا تھا ہزاروں افراد نے آخری دیدار کیا ۔

(جاری ہے)

روسی خاتون صحافی کے قتل پر روسی صدر پیوٹن نے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جرمنی میں چانسلر اینلا مرکل سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب ہوئے روسی صدر نے کہا کہ انہٰیں خاتون صحافی کے قتل سے گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کے قاتلوں کو ضرور سزا ملے گی۔