محمد علی درانی کی اویس احمد غنی سے ملاقات بلوچستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 12 اکتوبر 2006 17:33

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے جمعرات کے روز گورنر بلوچستان اویس احمد غنی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی اور بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے رفتار کا جائزہ لیا گیا دریں اثناء اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان کے دو روزہ دورے پر بذریعہ طیارہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ `

متعلقہ عنوان :