سری لنکا،سیکورٹی فورسز اور تامل باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 129 فوجی اور 200 باغی ہلاک

جمعرات 12 اکتوبر 2006 22:36

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2006ء) سری لنکا میں سیکورٹی فورسز اور تامل باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 129 فوجی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ 200 باغی بھی مارے گئے تامل باغیوں نے 74 فوجیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یہاں سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق جافنا میں ہونے والی یہ جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں جس میں جنگی طیاروں کی مدد سے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اس دوران سرکاری فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جھڑپوں میں اب تک 129 فوجی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد تامل باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق باغیوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے زیادہ تر فوجیوں کو دارالحکومت منتقل کر دیا گیا ہے۔ سری لنکن فوج نے گزشتہ روز کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے 55 فوجیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ سری لنکن فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 200 سے زائد تامل باغیوں کو ہلاک کر دیا ہوے تاہم تامل باغیوں نے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صرف 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :