صومالیہ میں اسلام پسندوں نے ریڈیو اسٹیشن بند کردیا

پیر 16 اکتوبر 2006 22:18

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) صومالیہ کے دارالحکومت ماغادیشو پرقابض اسلام پسندوں نے پیر کے روز ایک مقامی ریڈیو سٹیشن کو بند کردیا ایسٹ افریقہ نامی ریڈیو سٹیشن کے منیجر محمد محمود معلم نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ کہ صبح سات بجے چند اسلام پسندریڈیو سٹیشن آئے اور صبح کی شفٹ پر کام کرنے والی شفٹ کو ریڈیو سٹیشن بند کرنے کا کہا معلم نے کہاکہ اسلام پسند کمپاؤنڈ کی تما چابیاں ساتھ لے گئے ہیں اور ریڈیو اسٹیشن ابھی بند پڑا ہے انہوں نے کہاکہ ریڈیو اسٹیشن کو اس لیے بند کیا گیا کیونکہ یہ بسیئر داغے نامی ایک سردار کی ملکیت ہے جس کو گزشتہ جون میں اسلام پسندوں نے شکست دی تھی دوسری طرف اسلام پسندوں کے ذرائع ابلاغ اور اطلاعات کے سربراہ عبدالرحیم علی مودی نے ریڈیو اسٹیشن کو بند کرنے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ ریڈیو اسٹیشن کو بسیئر داغے کی ملکیت ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے کی پاداش میں بند کیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ ریڈیو اسٹیشن کو اس امید پر کام کرنے دیا گیا تھا کہ وہ پیشہ وارانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں گے جس ایسا نہ کیا گیا تو مجبورااس کو بند کرنا پڑا واضح رہے کہ دارالحکومت ماغا دیشو اور ملک کے دوسرے حصوں پر اسلام پسندوں کے قابض ہونے کے بعد سے میڈیا پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے اس سے قبل کسمائیو نامی علاقے میں بھی ستمبر کے مہینے میں ایک ریڈیو اسٹیشن کو عارضی طورپر بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :