شعیب اختر اور محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنا ایک افسوس ناک بات ہے‘ نسیم اشرف،پی سی بی اس معاملے سے نمٹنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے رہا ہے جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ز اور وکلاء کو شامل کیاجائے گا،کمیٹی دونوں کھلاڑیوں کے بیانات سننے اور شہادتوں کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کریگی ‘ پی سی بی اس رپورٹ کی روشنی میں ان کرکٹرز پر پابندی عائد کرنے یا نہ کرنے بارے فیصلہ کریگا‘ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس کانفرنس:
پیر 16 اکتوبر 2006 23:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریک سے خارج نہیں کیاجا رہا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں نسیم اشرف نے کہا کہ کھلاڑیوں نے منشیات کا استعمال نہیں کیا ہے بلکہ ممنوعہ ادویات استعمال کی ہیں ۔
پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شعیب اور آصف جیسے ’میچ وننگ‘ باوٴلروں کی عدم موجودگی سے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے امکانات پر یقیناً برا اثر پڑے گا۔پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈوپنگ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور یہ ہماری ذمہ داری تھی کہ اس معاملے کو دنیا کے سامنے لائیں۔ ’ایسے معاملات میں غلط بیانی نہیں کی جا سکتی، اب ان کھلاڑیوں کو والدہ کی بیماری کا بہانہ بنا کر تو واپس نہیں بلوایا جا سکتا تھا‘۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں ایک ڈاکٹر، ایک وکیل اور ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر شامل ہونگے۔نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی دونوں کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران شعیب اور آصف معطل رہیں گے لیکن بورڈ کے ساتھ ان کا سنٹرل کونٹریکٹ بحال رہے گا۔آئی سی سی کے قانون کے مطابق شعیب اور آصف کے متبادل کھلاڑیوں کو اس وقت ہی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جب ان دونوں کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے۔ پابندی کے اعلان کے بعد ہی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی ٹورنامنٹ سے قبل پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی تیس کھلاڑیوں کی فہرست سے متبادل کھلاڑیوں کی شمولیت کی اجازت دے سکتی ہے۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی اور انضمام الحق کی غیر موجودگی اور اب ان دونوں بالروں کی پاکستان واپسی کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی کے آثار معدوم ہو گئے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.